کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے سول اسپتال خیرپور میرس کے ایم ایس ڈاکٹر کلیم ا للہ میمن پر قاتلانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کرکے ملوث افراد کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایس پر حملہ کرنے والوں کی گرفتاری اور عوام کے مسیحاؤں کو تحفظ دینا حکومت کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میںاتنی اندھیر نگری اور لاقانونیت ہے کہ جرائم پیشہ افراد سے قوم کے مسیحا بھی محفوظ نہیں ہیں ۔ایم ایس کودن دہاڑے اپنے دفترمیں اسلحے کے زور پریرغمال بنانا اور تشدد کرناگڈگورننس کی دعویدار سندھ حکومت کے لیے لمحہ فکرہے۔