شہباز شریف عدالت میں بیماری کا رونا روتے ہیں، فیض چوہان

134

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جب بھی شہباز شریف پیشی پر آتے ہیں تو اپنی کرپشن، بددیانتی اور ٹی ٹیز پر صفائی دینے کے بجائے اپنی بیماری کا رونا روتے ہیں، ایک دھیلے کی کرپشن نہ کرنے کی غزل سناتے ہیں اور بعد میں ن لیگی ترجمان دن بھر وہی گردان دہراتے رہتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز کا استعفا صرف سوشل میڈیا پر آیا ہے پرویز الٰہی کی ٹیبل پر نہیں آیا، حمزہ شہباز سے گزارش ہے کہ ن لیگ سے اظہار یکجہتی کرنی ہے تو میاں جلیل شرقپوری سے شرم و حیا کی گولی لے کر چودھری پرویز الٰہی کے دفتر میں استعفا جمع کروائیں۔ حمزہ شہباز کو چاہیے تھا پروڈکشن آرڈرز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سلو موشن اسٹائل میں اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کے دفتر میں اپنا استعفا دیتے اور کہتے کہ اپنی لیڈر بیگم صفدر اعوان کے کہنے پر مستعفی ہو رہا ہوں۔