کراچی(اسٹاف رپورٹر)نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ودینی اسکالرڈاکٹرمعراج الہدیٰ صدیقی کی صاحبزادی اوراسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ حمزہ محمدصدیقی کی ہمشیرہ فاطمہ صدیقی کا نکاح مسنونہ مسجد قبا فیڈرل بی ایریا میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے رکن جماعت محمد فیض کے صاحبزادے رکن جمعیت عنید احمد کے ساتھ پڑھایا۔ سادہ مگر پروقارتقریب میں ملک بھرسے سیاسی سماجی دینی رہنمائوں ،وکلا ،ڈاکٹرز،صحافیوں اورپارٹی رہنمائوں ،دونوں طرف سے قریبی رشتے داروںسمیت علما، صحافی، دانشور، دوست و احباب ،بزرگ اور عمائدین کی بھرپور شرکت تھی۔جن میں امیر تنظیم اسلامی پاکستان شجاع الدین شیخ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار، صلاح الدین شیخ، سابق ایم پی اے وسیم آفتاب ،پی ڈی پی کے بشارت مرزا، پیپلزپارٹی کے وقار مہدی، جمعیت علما اسلام کے علامہ قاضی احمد نورانی،پی ایس پی کے سید حفیظ الدین، سواد اعظم کے قاری اللہ داد ،معروف دانشور نصرت مرزا، مرکزی نائب امرا راشد نسیم ،اسد اللہ بھٹو،نائب قیم محمد اصغر،علماو مشائخ رابطہ کونسل کے چیئرمین میاں مقصود احمد،سیکرٹری پیربرہان الدین پیرزادہ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی ، نائب امرا ،عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ عزیز، ممتاز سہتو، نائب قیم عبدالحفیظ بجارانی ،حافظ طاہرمجید، علامہ حزب اللہ جکھرو،جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان،ریجنل ا لیکشن کمشنرسید ندیم حیدر، ڈائریکٹر ایف آئی اے عارب مہر، حلیم شیخ سیکرٹری فوڈ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، راجا عارف سلطان، ڈاکٹر طاہر شمسی، ڈاکٹر انتخاب توفیق، ڈاکٹر شایان شادمانی،سینئرصحافی ضرار خان، شکیل ترابی، ابرار بختیار، حنیف عابد ،اجمل سراج،امرائے اضلاع اور خواتین میں سابق ایم این اے عائشہ منور ، قیمہ حلقہ خواتین دردانہ صدیقی،صوبائی ناظمہ عطیہ نثار،امت الرقیب، رخشندہ فاطمہ، طیبہ عاطف، اسما سفیر قابل ذکر ہیں۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے خطاب میں کہاکہ اللہ کے خوف سے ہی انسان کی کامیابی وفلاح ہے۔بے حیائی کے سیلاب کو روکنے کے لیے نکاح کو آسان بنایا جائے۔ نکاح آپؐ کی سنت ہے اورآپ ؐ نے فرمایا کہ جس نے اس سے انکارکیاوہ میراامتی نہیں ہے۔بدقسمتی سے آج عدالت سے لیکر سیاست تک اسلام کو نکال دیا گیا ہے۔عدل وانصاف کے نظام سے لیکرخاندانی نظام کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ سنت رسولؐ کو زندگی کے ہردائرے میں نافذ کیا جائے۔قبل ازیں ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے ابتدائی گفتگو میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارکہ “نکاح کو آسان بنائو” کے حوالے سے بات کی اور اللہ کا شکر ادا کیا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے تینوں داماد ایسے عطا فرمائے کہ سب نے جہیز لینے سے انکار کردیا اور میری بیٹیاں اپنی اپنی سسرال میں خوش ہیں۔ دولہا میاں عنید کے نانا رکن جماعت مفخم علی طاہر اور سسرفیض بھائی نے اصرار کیا کہ رخصتی مسجد سے ہو۔