پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ میں جلسے کا فیصلہ بالکل غلط ہے،خرم شیرزمان

105

کراچی (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سند ھ اسمبلی خرم شیرزما ن نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پیپلزپارٹی کا لاڑکانہ میں جلسے کا فیصلہ بالکل غلط ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ س دنیا بھر میں حالات سنگین ہوتے جارہے ہیں۔ پی ڈی ایم قیادت آئے روز جلسے کر کے عوام کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہی ہے۔ پیپلز پارٹی کراچی کی طرح لاڑکانہ
میں بھی کورونا پھیلانے جارہی ہے۔پیپلز پارٹی کی قیادت کو چاہیے کہ محترمہ شہید کی برسی کو پی ڈی ایم کی سیاست اور کورونا پھیلانے کے لیے استعمال نہ کریں۔پیپلز پارٹی برسی کے دن ملک بھر میں قرآن خوانی اور دعائیہ تقاریب کا انعقاد کرے۔ انصاف ہاوس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ بی بی کی برسی پر وہ لوگ آرہے ہیں جنہوں نے ساری زندگی بے نظیر کی کردارکشی کی۔آج وہی لوگ بے نظیر کی قبر کے سامنے کھڑے ہوکر نعرے لگائیں گے۔