امارات میں پاکستانیوں پر ویزہ پابندی کا خاتمہ ہونا چاہیے ، شیخ رشید

223

 

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزابی سے بات چیت کے دوران کیا ۔ جنہوں نے یہاں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے
دوران پاک یو اے ای تعلقات، یو اے ای میں پاکستانی کمیونٹی اور پاکستانی شہریوں پر حالیہ ویزہ پابندی سے متعلق بات چیت ہوئی ۔ بات چیت کے دوران عرب امارات میں پاکستانی قیدیوں کی جلد سے جلد بازیابی کے لیے تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا ۔شیخ رشید احمد نے کہا پاکستان اورعرب امارات کے درمیان دیرینہ تعلقات ہے۔ پاکستانی شہریوں پر ویزہ پابندی کا جلد از جلد خاتمہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارات میں پندرہ لاکھ پاکستانی ورکرز قیمتی اثاثہ ہیں۔سالانہ تقریباً 5 ارب ڈالر زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں۔ یو اے ای سفیر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستانی شہریوں پر یو اے ای ویزہ پابندی عارضی ہے۔