ٹھٹھہ، صحافی سراج میمن کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و سماجی شخصیات کی تعزیت

88

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سابق ایم پی اے رخسانہ شاہ، سیاسی، سماجی شخصیات حاجی حنیف میمن اور صحافی سراج میمن کی والدہ کے انتقال پر سندھ کی سیاسی قیادت کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں پیر کی رات کو دیر سے صوبائی وزیر سید ناصرحسین شاہ، ترقی پسند پارٹی کے چیئرمن ڈاکٹر قادر مگسی، جی ڈی اے کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، ن لیگ سندھ کے رہنما سینیٹر نہال ہاشمی اور دیگر نے ٹھٹھہ پہنچ کر حاجی حنیف میمن سے تعزیت کی۔ قبل ازیں جی ڈی اے رہنما ڈاکٹر ارباب غلام رحیم نے شیرازی ہائوس پہنچ کر سید اعجاز علی شاہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ اس موقع پر سابق ضلعی ناظم سید شفقت شاہ شیرازی، ایم ایم اے سید ایاز شاہ شیرازی، ایم پی اے سید ریاض شاہ شیرازی، پی پی رہنما سید محمود عالم شاہ اور دیگر بھی موجود تھے۔