سکھر بیراج سے نکلنے والی کینالوں اور نہروں کو بند کرنے کا اعلان

175

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) محکمہ آبپاشی سندھ نے نہروں اور کینالوں کی تعمیر ومرمت اور سالانہ بھل صفائی کے لیے سکھر بیراج سے نکلنے والی تمام کینالوں اور نہروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا ہے، تمام کینالیں اور نہریں 6 جنوری سے 20 جنوری تک بند رہیں گی جبکہ تمام میونسپل کمیٹیز اور ٹائون کمیٹیز کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ واٹر سپلائی اسکیموں میں پانی ضرورت کے مطابق ذخیرہ کرلیں۔ انجینئر سکھر بیراج کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے تحت کینالوں اور نہروں کی تعمیر و مرمت اور سالانہ بھل صفائی کے لیے 6 جنوری سے 20 جنوری تک سکھر بیراج سے نکلنے والے تمام کینالیں اور نہریں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے صوبے بھر کی تمام میونسپل کمیٹیز اور تمام ٹائون کمیٹیوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ مذکورہ پندرہ دنوں کے لیے اپنی واٹر سپلائی اسکیموں میں ضرورت کے تحت پانی ذخیرہ کرلیں تاکہ شہریوں کو پینے کے پانی کا مسئلہ درپیش نہ ہوسکے۔