کوئٹہ، بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی یزل کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

111

کوئٹہ(آن لائن)کسٹمز نے ایف سی کے تعاون سے پنجگور کے مقام پر چھاپے کے دوران بڑے پیمانے پر غیر ملکی ایرانی ڈیزل کی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ پنجگور کسٹمز موبائل اسکواڈ اور ایف سی نے9 ہینو ٹرکوں،ٹینکر ز سے3 لاکھ 65 ہزار لیٹرز غیر ملکی ڈیزل برآمد کی۔ پچھلے40 دنوں میں پنجگور کسٹمز 5 لاکھ53 ہزار سے زائد لیٹرز ڈیزل قبضے میں لے جا چکے ہیں جبکہ16 ٹرکز،ہینوز بھی قبضے میں لے کر مالکان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ برآمد شدہ ڈیزل کی قیمت 20 کروڑ بتائی جاتی ہے۔