استعفوں کے اعلان کا حکومت پر خوف طاری ہو چکا ‘مریم اورنگزیب

141

اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ استعفوں کے اعلان کا حکومت پر خوف طاری ہو چکا ہے‘ آج ملک میں عوام کے پاس دوائی خریدنے اور مریض کو اسپتال لے جانے کے لیے پیسے نہیں ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کتوں کو نہلانے اور ان کے ساتھ کھیلنے والی وڈیوز جاری کر رہے ہیں‘ حکومت کے پاس نہ ملک کو ٹھیک کرنے کی ہمت ہے اور نہ ان کا ارادہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے انٹرویو میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اسمبلیوں سے استعفے اپنی حکمت عملی کے مطابق دیں گے‘ آٹا، چینی، گندم، ایل این جی اور پیٹرول کا پہلے بحران پیدا کیا جاتا ہے اور پھر قیمت بڑھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی بحران کی مد میں کرپشن کا تخمینہ400 ارب ، آٹا بحران کی مد میں کرپشن کا تخمینہ 225 ارب روپے ، اودیات اسکینڈل میں کرپشن کا تخمینہ500ارب روپے ہے جبکہ ایل این جی میں122 ارب کا ڈاکا ڈالا گیا۔