نیب مولانا فضل الرحمن سے متعلق اپنے ارادے پر نظرثانی کرے، تنویر الحق

59

کراچی ( پ ر ) تنویر الحق تھانوی نے کہا ہے نیب بلاشبہ ایک قومی ادارہ ہے لیکن اس کو تسلسل کے ساتھ للکارنا ہی مولانا فضل الرحمن کے صاف اور اجلے دامن کی دلیل ہے، لہٰذا نیب کو ان پر ہاتھ ڈالنے سے قبل اپنے ارادے پر نظرثانی ضرور کرنی چاہیے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن قوم وملت کا سرمایہ بالخصوص علما و اہل مدارس و مساجد کے حق گو محافظ اور بے مثل ترجمان ثابت ہوئے ہیں۔