پی ڈی ایم کا ایجنڈا نظام کی نہیں کچھ افراد کی تبدیلی کا ہے، سراج الحق

843

کراچی : امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم نے ایسا کوئی  کام نہیں جو حکومت کے خاتمہ کیلئے ہو،پی ڈی ایم کا ایجنڈا نظام کی تبدیلی کا نہیں کچھ افراد کی تبدیلی کا ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سندھ حکومت کو چھوڑا تو ہم سمجھیں گے وہ واقعی سنجیدہ ہے، منزل ہمارے انتظار میں ہے، ہم منزل کی طرف بڑھ رہے ہیں، ہم نے اسٹیٹس کے بجائے حقیقی اوراسلامی نظام کی جدوجہد کا فیصلہ کیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ وزیروں اور مشیروں کی معیشت بہتر ہوئی، عوام کی معیشت کا بیڑاغرق ہوا، گلگت بلتستان میں الیکشن جیتنےکیلئے وہ اقدامات کیے جس پر کشمیری مایوس ہیں،عمران خان نےکہاتھالوگ نکلیں گےتواستعفادینگے،اب تو لوگ نکل رہے ہیں۔

سینیٹر سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت کو کسی صورت ریلوے کو نیلام کرنے نہیں دیں گے، حکومت نے ریلوے نیلام کرنا چاہا تو ہم ملازمین کے ساتھ ملکر پہیاجام کریں گے، اسٹیل مل کی طرح یہ ریلوے کو بھی نیلام کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

 امیر جماعت اسلامی پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں پی ٹی آئی کا ناکام چہرہ ہے،دوسرااتحاد بھی ناکام چہروں کا ہے، کراچی سرکلر ریلوے کے اعلانات نمائشی اعلانات ثابت ہورہے ہیں۔