سکھر، صرافہ ایسوسی ایشن کے انتقال کر جانے والے ممبران کے لیے فاتحہ خوانی

643

سکھر (نمائندہ جسارت) صرافہ ایسوسی ایشن سکھر کے صدر حاجی محمد جاوید میمن واراکین کی جانب سے صرافہ ایسوسی ایشن کے انتقال کر جانے والے ممبران چاچا خوشی محمد، شریف خان، استاد محمد حنیف، محمد اسلم شیخ، محمد حنیفو، غفار جندہ، خالد بھٹی، امجد، شرافت حسین و دیگر مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے گولڈ سینٹر صرافہ بازار میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ ممتاز عالم دین مفتی محمد چمن زمان نجم القادری نے اجتماعی دعا فرمائی۔ اس موقع پر حاجی غلام شبیر بھٹو، ذاکر بندھانی، سعید احمد، عمران اللہ سمیت صرافہ بازار کے تمام ممبران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔