لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے عوامی شکایات پر قنبر شہدادکوٹ کے پولیس اسٹیشن وگن کے ایس ایچ او سب انسپکٹر صادق عباسی کو شوکاز جاری کرتے ہوئے اے ایس آئی نادر بھنگر کو معطل کردیا جبکہ ضلع شکار پور کے انسپکٹر احمد علی ہالیپوتہ کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے۔ اس کے علاوہ ایس ایچ او ولید انسپکٹر عبدالستار مگسی کو بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات کے احکامات جاری کردیے ہیں۔