کوئٹہ ،ٹیکسی اسٹینڈ سے  ایک شخص کی لاش برآمد

195

کوئٹہ(نمائندہ جسارت) کوئٹہ کے ٹیکسی اسٹینڈ سے ایک شخص کی لاش ملی جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نعش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد شناخت کے لیے اسپتال کے سردخانے منتقل کردیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متوفی نشے کا عادی لگتا ہے ،دوسری جانب صو با ئی دارالحکومت کوئٹہ کے علا قے مشرقی بائی پاس کے علا قے میں اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا ہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز مشرقی با ئی پا س کے علاقے میں فا ئرنگ سے شمن علی ولدرضا محمدعمر 22سال زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔