سکھر (نمائندہ جسارت) علماء مشائخ رابطہ کونسل پاکستان کے نمائندہ وفد نے حضرت پیر معین الدین محبوب کوریجہ سجادہ نشین خواجہ غلام فرید آف کوٹھ مٹھن شریف کی قیادت میں جامعہ غوثیہ سکھر میں ممتاز عالم دین مفتی محمد ابراہیم قادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفد نے مفتی محمد ابراہیم قادری کو آج حیدر آباد میں منعقد ہونے والی علماء مشائخ کانفرنس کا دعوت نامہ دیا۔ وفد میں چیئرمین علماء مشائخ رابطہ کونسل جماعت اسلامی پاکستان میاں مقصود احمد، پیر زادہ برہان الدین احمد عثمانی، سیکرٹری جنرل علماء رابطہ کونسل پاکستان علامہ حزب اللہ جکھرو، نائب قیم صوبہ جماعت اسلامی سندھ اور ایڈووکیٹ سلطان احمد لاشاری امیر ضلع سکھر شامل تھے۔