اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ بھارت جعلی اداروں اور میڈیا کے ذریعے پاکستان کو بدنام کرنے میں مصروف ہے، یورپی یونین کی رپورٹ نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے، پی ڈی ایم کے کسی رہنما نے پاکستان مخالف بھارتی پروپیگنڈے پر کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی یورپی یونین کی رپورٹ پر کوئی بیان دیا جو کہ افسوسناک ہے، سابقہ حکمرانوں نے ملک کے بجائے ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے
مراد سعید نے کہا کہ سابق سفیر عبدالباسط بھی نوا زشریف کے بھارت سے کاروبار پر کھل کر بات کرچکے ہیں، 11 جماعتوں کا لاہور کا جلسہ بری طرح ناکام ہوا ہے اب جلسے کی ناکامی پر ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھیرا رہے ہیں۔