۔
اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ میں شو آف ہینڈ کی ذاتی طورپر حامی ہوں مگر یہ آئینی ترمیم سے ہی ممکن ہے جو پارلیمنٹ کے بغیر نہیں ہوسکتی۔ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم لاعلمی میں 3روز سے شو آف ہینڈ کاراگ الاپ رہے ہیں، انہیں قانونی ماہرین سے مشورہ کرلینا چاہیے، جلد الیکشن صرف الیکشن کمیشن ہی کراسکتا ہے۔