سکھر ،گندم اسکینڈل اور آٹا بحران ،9 ملزمان نامزد

304

سکھر( نمائندہ جسارت)سندھ بھر میں گندم اسکینڈل اور آٹا بحران کا معاملہ، نیب نے محکمہ خوراک کے افسران کیخلاف 62 کروڑ روپے کا ریفرنس دائر کردیا، جج فرید انور قاضی کی احتساب عدالت نے ریفرنس منظور کرلیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سکھر رفیق راجپر سمیت 9 ملزمان نامزد کیے گئے ہیں، ملزمان میں سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ انیس الرحمن، ڈی ایف سی اقبال میمن، نذیر کاندھڑو اور دیگر شامل ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت یکم جنوری تک ملتوی کر دی۔