اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ بھارتی نیٹ ورک15 سال سے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کررہا ہے،بھارت کی جعلی این جی اوز نے پاکستان کے خلاف مہم چلائی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد سعید نے کہاکہ بھارت جھوٹی انفارمیشن پھیلا کر پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کررہا تھا،وزیر اعظم عمران خان نے نئے دور کے ہٹلر مودی کو بے نقاب کیا۔
مراد سعید کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے دنیا میں بھارت کا دہشت گردی کا چہرہ بے نقاب کیا، بھارت کی کوشش تھی کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں پہنچائے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہاکہ کشمیرمحاذپرپاکستان کونقصان پہنچایاگیا،سابق دورمیں کشمیرمیں اجتماعی قبروں پرخاموشی اختیارکی گئی، بھارت پاکستان کوسفارتی محاذپرنقصان پہنچانےکی کوشش کررہاہے۔