پشاور کے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

785

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پشاور کے مزید 7 علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون  نافذ کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹی فکیشن ڈپٹی کمشنر پشاور نے جاری کیا جس کے مطابق اسمارٹ لاک ڈاؤن حیات آباد فیز 6 اسٹریٹ نمبر 6، اسلم ڈھیری، تہکال بالا روڈ، نوتھیہ قدیم ملک شفیق کالونی، گلشن رحمان کالونی، لڑمہ اور ہزار خوانی میں نافذ کیا جائے گا۔

لاک ڈاؤن آج شام 6 بجے سے نافذ عمل ہوگا۔ متعلقہ علاقوں میں صرف ضروری آشیا اور ادویات کی دکانیں کھلی رہیں گی۔متاثرہ علاقوں میں غیرضروری نقل و حرکت پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق متاثرہ علاقوں کو کورونا کے کیسز زیادہ آنے پر سیل کیا گیا۔