تاجر وں کے وفد کی سراج الحق سے ملاقات ، والدہ کے انتقال پر تعزیت

231

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی تاجر برادری کے وفد نے اسمال ٹریڈرز کے مرکزی رہنما محبوب اعظم اور کراچی کے صدر محمود حامد کی قیادت میں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق سے ادارہ نور حق میں ملاقات کی اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی ‘ وفد میں کراچی کی مارکیٹیں ایسوسی ایشن کے عہدیداران شامل تھے ۔ تعزیت کر نے والوں میں2 ماہ قبل کشمیر ریلی میں بم دھماکے سے زخمی ہونے والے تاجران قائد آباد کے صدر شوکت ربانی بھی شامل تھے ‘ امیر جماعت اسلامی نے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ تعزیت کرنے والوں میںجاوید حاجی عبد اللہ ، عثمان شریف ، حاکم خان ،نوید احمد ، کامران اطہر ، اقبال یوسف ، عارف اسماعیل ، مقصود ملک ، سلیم ملک ، بابر بنگش ، شوکت ربانی ، نذیر خان ، شاہد خان اور دیگر شامل تھے ۔