پشاور میں 28افراد نے قادیانیت پر لعنت بھیج کر اسلام قبول کر لیا

230

لاہور (آن لائن) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت خیبر پختونخوا کے صوبائی امیر مولانا مفتی محمد شہا ب الدین پوپلزئی کے ہاتھ پر پشاور کے علاقہ شاہین کالونی باڑہ گیٹ، شیخ محمدی میں13مرد اور 15 خواتین سمیت 28قادیانیوں نے قادیانیت پر دوحرف بھیج کر اور قادیانیت سے توبہ کرکے د ولت اسلام سے مشرف ہو گئے ہیںعلماء ، اہل علاقہ سمیت تمام مسلمانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے اور مسلمانوں نے اسلام قبول کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی اور اس موقع پر مٹھائی بھی تقسیم کی گئی ،وہ دن دور نہیں جب قادیانیت کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹ جائیگا۔ اسلام قبول کرنیوالوں میں مبارک احمد، وحیداحمد ، اعجازاحمد ، شبیراحمد ، حدیداحمد ، ریان احمد ، منظوراحمد ، مقبول احمد، ولد فردوس، مظہراحمد ولد فردوس، اعزاز ولد منظواحمد، حماد ولد مظہر، کامران ولد فضل، ڈاکٹروجاہت ولد شفیع ۔جبکہ خواتین میں زوجہ مبارک بنت اسلم خان، زوجہ وحیداحمد ، زوجہ بشارت ، ز وجہ اعجاز ، زوجہ شبیراحمد ، بنت مبارک احمد، زوجہ مقبول ، زوجہ کامران ، زوجہ مظہر ، زوجہ منظور ، بنت مظہر، بنت فضل، زوجہ سجاد ، زوجہ محبوب احمد شامل ہیں۔ علما نے تمام نو مسلمین کی استقامت اور ثابت قدمی کے لئے خصوصی دعا بھی کی ہے۔