عدالت عالیہ، شوکت عزیز حملہ کیس کا فیصلہ کالعدم قرار

337

راولپنڈی (آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس شاہد محمود عباسی اور جسٹس صادق محمود خرم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سابق وزیر اعظم شوکت عزیز حملہ کیس میں موت اور عمر قید کی سزا پانے والے ساتوں ملزمان کی اپیلیں منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دیا ہے اور انسداد دہشت گردی راولپنڈی کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کی درست شناخت نہ ہونے اور کمزورشہادتوں کے باعث عدالت نے تمام ملزمان کوبری کر دیاعدالت نے حکومت کی جانب سے ملزمان کی سزا میں اضافے کے لیے دائر اپیل بھی خارج کر دی گزشتہ روز فریقین کے وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے تمام ملزمان کو بری کرنے کا حکم دے دیا۔