سانحہ پشاور کے اساتذہ اورطلبہ کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیںگی‘طارق شاہ

120

کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے مرکزی چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہید ننھے طلبا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوںنے کہاکہ 200سے زائد طلبا اور اساتذہ نے تعلیم پر ہونے والے حملے کواپنی جانوں کا نذانہ دے کر ناکام بنا دیاان قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ سید طارق شاہ نے کہاکہ طلبہ نے آرمی پبلک اسکول میں سانحہ کے بعد دوبار تعلیمی سلسلے کا آغاز کر کے تعلیم دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم ہی وہ واحد ہتھیار ہے جس کے ذریعے دہشتگردی اور انتہا پسندی کو مستقل طور پر شکست دی جاسکتی ہے۔