دادو، چانڈیو اور سولنگی برادری میں تصادم کا تصفیہ نہ ہوسکا

457

دادو (نمائندہ جسارت) ایک سال قبل چانڈیو اور سولنگی برادری کے دو فریقین میں تصادم کے نتیجے میں دونوں فریقین کے چار افراد کی ہلاکت کے معاملے کو ایک سال بیت گیا، تاہم فریقین کے اختلافات ختم نہ ہوئے، معاملے کو ختم کرنے کے لیے محمد شاہ کالونی کے رہائشیوں، سہیل ڈاوچ کی قیادت میں دادو پریس کلب میں کانفرنس کی گئی۔ سہیل احمد ڈاوچ سمیت دیگر نے کہا کہ ایک سال قبل چانڈیو اور سولنگی برادری کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوا، وہ چھوٹا جھگڑا خون ریزی میں تبدیل ہوگیا تھا، فائرنگ میں دونوں گروپوں کے چار افراد جاں بحق ہوگئے تھے، فریقین کے تنازع کے بعد کالونی اور شہر بھر میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، کسی وقت ناخوشگوار واقعہ سامنے آ سکتا ہے، محلے دار مسلسل پریشان رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چانڈیو برادری کے چیف سردار احمد چانڈیو اور سولنگی برادری کے چیف اشرف خان سولنگی ہنگامی بنیادوں پر تنازع ختم کرکے فریقین سمیت محلے کے رہائشیوں کی پریشانی دور کریں۔