نوابشاہ، ہائوس لیڈی ڈاکٹر کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج

142

 

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)پیپلز میڈیکل یونیورسٹی اسپتال نواب شاہ میں ہائوس جاب کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز کی جانب سے چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کے خلاف ڈاکٹر دعا دھاریجو، ڈاکٹر دعا گاھوٹی، ڈاکٹر الویرا راجپرودیگر کی قیادت میں ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرنے کے بعد ایم ایس آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جارہی جس کے باعث پی ایم سی میں کام کرنے والی 184 لیڈی ڈاکٹرز سخت معاشی مسائل کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار انتظامیہ کو تنخواہوں کی ادائیگی کیلیے کہا ہے لیکن ہماری کوئی بھی سننے کیلیے تیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم سی اسپتال نواب شاہ سمیت سول اسپتال کراچی اور لیاقت میڈیکل اسپتال حیدرآباد میں ہائوس جاب کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز کو 8 ماہ سے تنخواہیں نہیں دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوٹیوں کا بائیکاٹ کرنے کے ساتھ ہم اپنا احتجاجی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہاؤس جاب کرنے والی لیڈی ڈاکٹرز کو تنخواہیں جاری کرکے پھیلی ہوئی بے چینی ختم کی جائے۔