ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری تعلقہ کی مختلف یوسیز میں سگ گزیدگی کے چار مختلف واقعات کے بعد مذکورہ یوسیز کے سیکرٹریز کیخلاف مقدمات کا اندراج۔ ڈگری کی یوسی صوفن شاہ میں کتے کے کاٹنے کے واقعے پر یوسی صوفن شاہ کے سیکرٹری ذاکر ابڑنگ اور یونین کونسل غلام محمد نوحانی کے سیکرٹری شاہ مردان پر ڈگری پولیس اسٹیشن پر سرکار کی مدعیت میں کتے کاٹنے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ پولیس اسٹیشن ٹنڈو جان محمد پریو سی میر خدا بخش کے سیکرٹری انور جمال ولد غلام حسین دھونکائی اور ٹائون کمیٹی ٹنڈو جان محمد کے ٹائون آفیسر شوکت علی ولد محمد صالح میمن کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔