لاڑکانہ ، عوامی شکایت پر کارروائی،9اہلکار برطرف

240

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات، لاپرواہی اور فرائض میں غفلت برتنے پر محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے 9 پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل قاسم کھوسو، سپاہی آصف سولنگی، الطاف حسین جتوئی، فیض محمد سانگی، اکبر علی ممنانی، فیض اللہ موہل، الطاف حسین، علی ڈنو جاگرانی اور علی حسن قریشی کو نوکریوں سے برطرف کرتے ہوئے دو اہلکاروں قربان علی سومرو اور غلام مصطفی جتوئی کو کمپلسری ریٹائرڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔