ترکی پر امریکی پابندیاں، ایران کا ردِعمل سامنے آگیا

542

ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ہم ترکی کے خلاف حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اس کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں

اناڈولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ترکی کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی جانے والی پابندیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ امریکہ کو پابندیاں لگانے کا بڑا شوق ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ترکی پر امریکی پابندی بین الاقوامی قانون کی توہین ہے۔  ایران کی امریکہ پر یہ تنقید اس وقت سامنے آئی جب امریکی محکمہ خزانہ نے روسی ایس-400 میزائل دفاعی نظام کی خریداری پر ترکی پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

واضح رہے کہ واضح رہے کہ روس کا ایس۔400 دفاعی نظام میں جہاز شکن میزائل شامل ہیں جو چار سو کلومیٹر کے فاصلے تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کے حامل ہیں۔ 27 کلومیٹر تک کی بلندی پر پرواز کرنے والے طیاروں کو بھی یہ نشانہ بناسکتے ہیں۔