پشاور(آن لائن)پشاور میں مزید5نئی احتساب عدالتوں کے قیام کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی۔ احتساب کی کرپشن ریفرنسز کے تیزی کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر24 نئی احتساب عدالتیں قائم ہو رہی ہے جبکہ مجموعی طور پر30نئی احتساب عدالتیں قائم ہو ںگی۔پنجاب میں9، اسلام آباد میں 5 اورٍ کراچی میں بھی 5نئی احتساب عدالتیں قائم ہوںنگی۔ نئی عدالتوں کے قیام آئندہ نئے سال سے ممکنہ طور پرکردیا جائے گا۔چاروں صوبوںکے ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نئی احتساب عدالتوں کے لیے ججز مقرر کریں گے جس کے بعد ان ججز کی خدمات وفاق کے سپرد کی جائیں گی، پشاور میں پہلے ہی سے 3 احتساب عدالتیں قائم ہیں، اس طرح پشاور میں احتساب عدالتوں کی تعداد8ہو جائیں گی جس کے لیے نئے عملے کا تقرر بھی کر دیا جائے گا، جوڈیشنل کمپلیکس میں مقامات کی نشاندہی بھی کی گئی ہے۔