کوئٹہ‘ قاسم سوری کا فائرنگ سے جاں بحق بچے کے اہلخانہ سے رابطہ

156

کوئٹہ (آن لائن) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے گزشتہ روز آرچر روڈ کوئٹہ پر فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں جاںبحق ہونے والے12 سالہ معصوم بچے امید خان کے اہل خانہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور واقعے پر اظہارِ افسوس اور فاتحہ خوانی کی۔ اہل خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ سفاک مجرموں کو جلد گرفتار کیا جائے گا اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ دریں اثنا ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئی جی بلوچستان محسن بٹ سے ٹیلیفون پر گفتگو میں اس افسوسناک واقعے کی تفصیلات معلوم کیں اور انہیں مجرموں کی جلد ازجلد گرفتار کرنے اور قرار واقعی سزا دلانے کی ہدایت کی۔