لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) لاڑکانہ کے قریب گاؤں شہید پروفیسر علی ڈنو شر جڑیو کلہوڑو میں شر ویلفیئر پاکستان ضلع کی جانب سے ایک روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر ڈاکٹر برکت علی ڈہر، ڈاکٹر فیصل مغیری، ڈاکٹر نواب جویی اور محمد سچل جاگیرانی و دیگر ماہرین نے 300 سے زائد مرد، خواتین اور بچوں کا طبی معائنہ کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ دوران کیمپ محرم خان شر، اصغر علی چنجنی، عبدالحمید بروہی اور سراج احمد شر و دیگر نے مریضوں کی عیادت بھی کی۔ اس موقع پر مولانا محمد علی شر، مسلم شر، گابر خان شر، سراج احمد شر، رحمت اللہ شر، صداقت علی میمن، راجا غلام حیدر شر، ایڈووکیٹ وحید علی شراور محمد عادل شر و دیگر کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم بلا تفریق انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت کوشاں ہیں تمام جلد لاڑکانہ ضلع کے دور دراز دیہاتوں میں مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کریں گے تاکہ زیادہ سے غریب افراد ان کیمپس کے ذریعے مستفید ہوسکیں۔