سکھر ،بینظیربھٹو کی 13 ویں برسی کے سلسلے میں اجلاس،تیاریوں کا جائزہ

228

سکھر(نمائندہ جسارت)پی پی ورکرز سٹی سکھر کے رہنما نصیر گوپانگ نے کہا کہ شہید رانی محترمہ بے نظیر بھٹو سمیت بھٹو خاندان نے جمہوریت کی خاطر بے شمار قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے، پی پی کی سیاسی تاریخ شہید قائدین و کارکنان کے کارناموں سے بھری پڑی ہے، 26دسمبر کو پی پی کی شہید رانی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے پی پی ورکرز سٹی کے کارکنان اپنی شہید رانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی ورکرز سٹی سکھر کے زیر اہتمام 26دسمبر کو پی پی کی شہید رانی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے سلسلے میں تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اجلاس میں آصف راجپوت سمیت دیگر کارکنان نے شرکت کی ۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 26دسمبر کو پی پی کی شہید رانی چیئرپرسن محترمہ بے نظیر بھٹو کی 13ویں برسی کے سلسلے میں سکھر پریس کلب کے سامنے ایک تقریب منعقد کرکے ان کی یاد میں شمعیں اور دیے روشن کیے جائیں گے جبکہ تقریب میں رکن قومی اسمبلی سید فرخ شاہ ،پی پی سٹی کے صدر مشتاق سرھیو سمیت دیگر قیادت و کارکنان شرکت کریں گے۔