سکھر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی

772

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں مسلح ملزمان کی فائرنگ، ایک شخص ہلاک دوسرا زخمی، لاش اور زخمی کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، سکھر کے اے سیکشن تھانے کی حدود کے علاقے شکارپور پھاٹک میں مسلح ملزمان نے دکان پر بیٹھے بچل شاہ میانی کے مکین ایک شخص حبدار خروس پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شخص زخمی ہوگیا۔ لاش پوسٹ مارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی۔