رحیم یار خان میں اسپتال میں سلنڈر دھماکا، 8 افراد زخمی

333

رحیم یار خان کے ایک نجی اسپتال میں سلنڈر پھٹنے سے دھماکا ہوا جس کے باعث 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

عدالت چوک پر واقع نجی اسپتال کے وارڈ میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا۔ دھماکے سے اسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے اور وارڈ میں آگ لگی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر فوراً قابو پا لیا گیا۔ دھماکے سے سکیورٹی گارڈ اور مریضوں سمیت 8 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شیخ زید اسپتال منتقل کردیا گیا۔

سلنڈر کہاں رکھا تھا اور دھماکا کیسے ہوا، اس کی تحقیقات جاری ہیں۔ دھماکے سے اپستال کی چھت کو بھی نقصان پہنچا۔