صدر عارف علوی سے وزیر داخلہ شیخ رشید کی ملاقات

117

اسلام آباد(آ ن لائن )نئے وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کی ہے ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی نئے وزیر داخلہ سے ملاقات میں وزارت داخلہ سے متعلقہ امور پر بات چیت کی گئی۔ دوران گفتگو صدر مملکت نے کہا کہ آ پ کے وزیر داخلہ بننے پر بہت خوش ہوں، پرامید ہوں کہ آپ وزارت داخلہ احسن طریقے سے چلائیں گے۔ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ آپ ایک دور اندیش سیاستدان ہیں، امید ہے کہ آپ کے بطور وزیر داخلہ تقرر سے معاملات بہتر ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ملک میںآ ئین کی پاسداری اور قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنا ئو ں گا، پسے اور غریب طبقے کی داد رسی کے لیے ترجیحی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اووو سیز پاکستانیوں کے لیے پاسپورٹ، نادرا اور امیگریشن میں سہولیات پیدا کریں گے۔