فتح جنگ (آئی این پی) تنظیم اساتذہ ضلع اٹک کی تنظیم نومکمل ہوگئی، محمد ثناء اللہ بخاری کو مسلسل دوسرے سیشن 2020-21ء کے لیے ضلعی صدر اور عابد حسین کو ضلعی سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا۔ تنظیم اساتذہ کا ضلعی اجتماع ارکان زیر صدارت صدر ضلع محمد ثناء اللہ بخاری منعقد ہوا جس میں نئے سیشن کے لیے سال 2020-21ء کے ذمے داران کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔ ناظم انتخاب کے فرائض پروفیسر فخرالاسلام قاضی، سابق ضلعی صدر تنظیم اساتذہ ضلع راولپنڈی نے سرانجام دیے جس میں محمد ثناء اللہ بخاری صدر ضلع، حافظ اشفاق احمد نائب صدر، عابد حسین ضلعی سیکرٹری جنرل، محمد ریاض آف ملک مالا ڈپٹی سیکرٹری، پروفیسر عبدالجبار احمد سیکرٹری مالیات اور پرویز اقبال سیکرٹری نشرو اشاعت منتخب ہوگئے۔ ضلعی مجلس انتظامیہ کے لیے حیدر زمان خان، عبدالرحیم اور حاجی محمد فیاض کو ممبر منتخب کرلیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی مجلس انتظامیہ میں نمائندگی کے لیے صدر ضلع کے علاوہ ایک نمائندہ حافظ اشفاق احمد کو منتخب کیا گیا۔