پشاور، ماسک استعمال نہ کرنے پر شہریوں کو جرمانے، دو بینک سیل

246

پشاور (آئی این پی) پشاور میں انتظامیہ نے کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بی آر ٹی اسٹیشنوں و بسوں میں ماسک استعمال نہ کرنے پر شہریوں کو جرمانہ کردیا، دو بینک بھی سیل کردیے گئے۔ انتظامیہ کے مطابق کورونا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پشاور کے مختلف بازاروں میں کریک ڈائون کیا گیا۔ بی آر ٹی بس اسٹیشنز اور عوامی بسوں میں ماسک استعمال نہ کرنے پر 73 شہریوں کو جرمانہ کیا گیا۔ بازاروں میں بغیر ماسک کے گھومنے پر 238 شہریوں کو جرمانہ کیا گیا۔800 سے زائد گاڑی مالکان کو ماسک استعمال نہ کرنے پر جرمانہ کیا، کریک ڈائون کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر 2 بینک اور مختلف علاقوں میں 18 ریسٹورنٹس سیل کیے گئے۔