کوئٹہ(آن لائن)سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ گوادر کو بلوچوں کے لیے شجرِہ ممنوعہ قرار دینے کے خدشات کے پیش نظر ہم نے دارلخلافہ قرار دیا وزیراعلی کا دفتر قائم کیا، جنہوں نے ہمارے بعد حکومتی باگ ڈور سنبھالی وہاں کبھی نہیں بیٹھے دفتر پہ قبضہ ہوا اور آج شہر کے گرد باڑ لگایا جا رہا ہے جس کو بلوچ بالکل پسند نہیں کرتے ہیں۔