اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کو اجازت ہے جلسہ کریں کوئی پابندی نہیں، ملک میں قانون کی بالادستی یقینی بنائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہاکہ اپوزیشن صرف لوٹی ہوئی دولت بچاناچاہتی ہے،ملک کی معیشت کونقصان پہنچانےکی کوششیں ناکام ہوں گی، عمران خان اوپر اور اپوزیشن مینارپاکستان سےنیچےجائےگی،اگرعمران خان سےبات نہیں ہوسکتی توپھر بتائیں کس سےبات کرناچاہ رہےہیں؟
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہاکہ ملک میں منی لانڈرنگ کاسلسلہ ختم ہوگا،اپوزیشن کو لگتاہےکہ جلسوں سےکچھ ہوگا توغلط فہمی ہے،عمران خان کہیں نہیں جارہے، میں وزیراعظم کاشکرگزارہوں کہ انھوں نےنئی ذمے داری دی ہے۔