پی ڈی ایم جلسہ: بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات

385

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے جاتی امراہ میں مسلم لیک ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی .

ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے مریم نواز سے اتوار کو ہونے والے  پی ڈی ایم جلسے کے حوالے سے مشاورت بھی کی .دونوں رہنماؤں نے حکومت کے خلاف بھرپور حکمت عملی کے ساتھ تحریک کو مزید تیز کرنے پراتفاق کیا. بلاول بھٹو نے بیگم شمیم اختر کے انتقال پراظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے بلندی درجات کے لئے دعا بھی کی.

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق اتوار کا جلسہ نہایت اہمیت کا حامل ہے قوی امکان ہے کہ مریم نواز اس جلسےمیں اسمبلیوں سے استعفے کا اعلان بھی کریں گی.جبکہ حکومت کی جانب سے اس جلسے کو روکنے کی بھرپور کوشش جاری ہے.مریم نواز سمیت درجنوں کارکنان پر پہلے ہی مقدمے قائم ہوچکے ہیں جبکہ حکومت پہلے ہی اس جلسے میں ڈیکوریشن فراہم کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کرچکی ہے.

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت  نے کہا کہ حکومت کسی صورت پی ڈی ایم کو جلسے کی اجازت نہیں دے گی.انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جلسہ منعقد کرنے والوں کے خلاف آئین اور قانون کے تحت ایکشن لیں گے.