شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلیے مقرر

314
اپوزیشن کی بے وقوفیوں کی وجہ سے عمران خان مضبوط ہوئے، وزیر داخلہ

سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر  شیخ رشید کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

وفاقی وزیر شیخ رشید نئی مشکل میں پھنس گئے، شیخ رشید کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ 15 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

شیخ رشید پر گرلز گائیڈ کی زمین خالی کروا کر اسپتال میں شامل کرنے کا الزام ہے۔شیخ رشید کےخلاف توہین عدالت کی درخواست گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے دائر کی تھی۔

سپریم کورٹ نے گرلز گائیڈ کے زیر استعمال زمین واپس لینے سے روکا تھا جس پر گرلز گائیڈ کی چیئرپرسن نے توہین عدالت کی درخواست جمع کروائی تھی۔