سکھر کے رہائشی مسمات اشرف اور اللہ ڈنو سومرو کا حکام سے تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ

170

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) سکھر کے علاقے صالح بٹ کے رہائشی جوڑے مسمات اشرف اور اللہ ڈنو سومرو نے اپنے تحفظ کے لیے حیدر آباد پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔ اس موقع پر مسمات اشرف نے کہا کہ میری پہلی شادی محمد علی سے ہوئی، جس سے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔ میں نے محمد علی سے دو سال قبل طلاق لی اور 9 نومبر 2020ء کو اللہ ڈنو سومرو سے پسند کی شادی کرلی، جس کے بعد میرے رشتہ دار میرے دشمن ہوگئے اور قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، لہٰذا مجھے تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے۔