اعتزاز احسن کو پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا مشورہ

355

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کو پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا مشورہ دے دیا۔ معروف قانون دان اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کہ تمام اپوزیشن جماعتیں قومی
اسمبلی سے مستعفی ہو بھی جائیں تو اس سے حکومت ختم نہیں ہوگی۔اسی حوالے سے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لیگی رہنما محمد زبیر نے کہا کہ اعتزاز احسن ایک زمانے میں بڑا تگڑا اپوزیشن لیڈر تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ انہیں پیپلز پارٹی چھوڑ دینی چاہیے۔وہ اپنی پارٹی کی پالیسی کے ساتھ نہیں چلتے،انہیں اب پی ٹی آئی جوائن کر لینی چاہیے۔پتہ نہیں کیوں وہ پی ٹی آئی جوائن کرنے میں شرمندہ ہیں۔اگر اعتزاز احسن پی ٹی آئی جوائن کریں گے تو انہیں اچھی خاصی پوزیشن بھی مل جائے گی۔انہیں سینیٹر بنا دیں گے یا پھر قومی اسمبلی میں بھی لے آئیں گے۔ہو سکتا ہے انہیں ایڈوائزر بھی بنا دیا جائے۔واضح رہے کہ اعتزاز احسن نے کہا تھا کہ حکومت کے خاتمے کیلئے قانونی طور پر کم سے کم 259 اراکین اسمبلی کا مستعفی ہونا ضروری ہے۔ اسمبلی 84 اراکین کی موجودگی سے بھی چل سکتی ہے۔