ہر شہری کے انسانی حقوق کی حفاظت ریاست کی ذمے داری ہے، بلاول

282

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر شہری کے انسانی حقوق کی حفاظت کرنا ریاست کی بنیادی ذمے داری ہے، پیپلز پارٹی پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرمِ عمل ہے،ہر شہری کا برابری کی بنیاد پر احترام اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے ہماری جدوجہد جاری ہے۔