اسلام آباد (صباح نیوز)معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ استعفوں سے اپوزیشن کو نقصان اور حکومت کو فائدہ ہوگا ، اسمبلیاں استعفوں سے تحلیل نہیں ہوتیں ، 150 استعفے بھی آجائیں تو قومی اسمبلی موجودرہے گی۔ استعفوں سے سینیٹ الیکشن نہیں رکیں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن مستعفی ہوتی ہے تو الیکٹورل کالج بنتا ہے لیکن فائدہ نہیں کورم اسمبلی ہے قانون سازی کرسکتے ہیں آئینی ترمیم نہیں ۔ پنجاب میں اپوزیشن استعفے دیتی ہے تو عمران خان کو زیادہ نشستیں ملیں گی۔ سندھ میں استعفے دیے جاتے ہیں تو نگراں وزیراعلیٰ آکر بیٹھے گا اپوزیشن استعفے دیتی بھی ہے تو سینیٹ الیکشن نہیں رکیں گے۔