انڈر16قومی ہاکی ،پنجاب سی فائنل میں پہنچ گئی

294

پشاور(جسارت نیوز)پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام انڈر16قومی ہاکی چیمپیئن شپ میںپنجاب سی نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔دوسرے سیمی فائنل میںپنجاب سی نے کے پی کے اے کو4-2گول سے شکست دی۔فائنل میچ پنجاب اے اور پنجاب سی کے مابین آج کھیلاجائے گا۔بدھ کو انڈر16قومی ہاکی چیمپیئن شپ 20 کادوسرا سیمی پنجاب سی اور کے پی کے اے کے مابین کھیلا گیا جس میں پنجاب سی نے کے پی کے اے کو2-4سے شکست دیدی۔پنجاب سی کی جانب سے حمزہ فیض نے2،حسین امین اور عبدالقیوم نے ایک ،ایک گول اسکور کیا۔کے پی کے اے کی جانب سے سعد اللہ اور عثمان نے ایک، ایک گول اسکور کیا۔