لاڑکانہ، زمینی تنازع پر چانڈیو برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا

193

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) قنبر تحصیل کے تھانہ ڈرگہہ کی حد گاو¿ں برڑا میں زمینی تنازع پر چانڈیو برادری کے دو گروہوں میں جھگڑا ہوا، جس کے نتیجے میں ضعیف شخص رانجہن خان چانڈیو، ان کی اہلیہ جانل خاتون اور بیٹا زاہد چانڈیو شدید زخمی ہوئے، جنہیں ورثاءکی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ زخمی ضعیف شخص رانجہن خان چانڈیو کے مطابق ان کا اپنے گاو¿ں میں 10 جریب زرعی زمین ہے جس پر میرے بھائی پولیس اہلکار غلام شبیر چانڈیو، قاسم چانڈیو اور ان کا بیٹا زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں منع کیا تو انہوں نے لاٹھیوں اور ڈنڈوں سے حملہ کرکے مجھ سمیت میری اہلیہ اور بیٹے کو زخمی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔