لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) آوارہ کتوں نے 10 سالہ فہمیدہ، 40 سالہ سلمیٰ خاتون، 16 سالہ جنت، 32 سالہ علی شیر، 12 سالہ حفیظ، 50 سالہ محمد رفیق، 5 سالہ رانی اور 7 سالہ منٹھار کو کاٹ کر زخمی کردیا جنہیں اہل خانہ کی جانب سے زخمی حالت میں چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات میں قائم اینٹی ربیز ویکسین منتقل کیا گیا جہاں تمام متاثرین کو ویکسین اور ضروری علاج دے کر گھر بھیج دیا گیا، دوسری جانب مختارکار تعلقہ لاڑکانہ و ایڈمنسٹریٹر نیاز حسین سیال نے سیکرٹری عاقل ریاض حسین ڈیتھو کے ہمراہ مختلف دیہاتوں کا دورہ کیا جہاں عملے کی جانب سے کتا مار مہم کے سلسلے میں 10 سے زائد آوارہ کتوں کو زہر کر مارنے کے بعد انہیں ٹھکانے لگادیا گیا۔