سیالکوٹ: وزیراعظم نے نئی فضائی کمپنی ایئرسیال کا افتتاح کردیا

469

سیالکوٹ: وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ کے صنعت کاروں کا دیرینہ خواب پورا کرتے ہوئے ایئر سیال کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق نئی نجی ائيرلائن دسمبر میں آپریشن کا آغاز سیالکوٹ سے کررہی ہے اور پہلے مرحلے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ اور پشاور کے درمیان پروازیں چلائی جائیں گی جس کے افتتاح کے لئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج سیالکوٹ پہنچ رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان مختصر دورے پر سیالکوٹ پہنچے گئے ہیں اور ان کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، معاون خصوصی عثمان ڈار، وفاقی وزیرحماداظہر، رزاق داؤد، گورنر پنجاب غلام سرور سمیت عامرکیانی وزیراعظم کےساتھ تھے۔

رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نئی فضائی کمپنی کا آغاز کیا ہےجس سے پاکستان میں فضائی حدود میں نئی ایئرلائنز کے اضافے سے شہریوں کو آرام دہ سفری سہولیات میسر آسکیں گی جبکہ  انتظامیہ سال نو کے موقعے پر ڈومیسٹک فلائٹس آپریشن شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

دوسری جانب سیالکوٹ دورے کے دوران وزیراعظم ترقیاتی منصوبوں کے لیے 17ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان کریں گے،منصوبوں میں ترقیاتی کام، صاف پانی، پارکس اور دیگر منصوبے شامل ہیں جبکہ  وزیراعظم  چیمبر آف کامرس سے خطاب بھی کریں گے ۔

معاون خصوصی عثمان ڈار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کے پانچ نئے منصوبوں میں صاف پانی، سیوریج سسٹم ، پانچ نئے پارکس اور ٹریفک مسائل کا حل شامل ہے۔

واضح رہے پاکستان کی نئی نجی فضائی ایئرسیال کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اپنے پہلے طیارے اے 320 کی آمد کے ساتھ ہی آنے والے دنوں میں ملک بھر میں اپنے پروازوں کو پھیلانے کے لئے تیار ہیں۔

خیال رہے سیالکوٹ پہنچنے پر وزیراعظم نے ایئر سیال کا افتتاح کیا ہے اور لائسنس یافتہ ایئر لائن ایئر سیال سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اراکین کی سوچ کا نتیجہ ہے جنہوں نے اپنے پہلے اقدام سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ کی کامیابی کے بعد اس منصوبے کا آغاز کیا ہے۔